Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

جج کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف ایک سیاسی جماعت کی جانب سے مذموم مہم چلائی گئی تھی
اپ ڈیٹ 29 اگست 2023 09:18pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کے خلاف سوشل میڈیا پر مذموم مہم کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم قائم کردی گئی۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم چار ارکان پر مشتمل ہوگی۔

ایف آئی اے، آئی ایس آئی، آئی بی اور وفاقی پولیس کے افسران ٹیم میں شامل ہیں۔

جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم 15روز میں تحقیقاتی رپورٹ مرتب کرے گی۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کے خلاف ایک سیاسی جماعت کی جانب سے سوشل میڈیا پر مذموم مہم چلائی گئی تھی۔

پی ٹی آئی سوشل میڈیا کی ٹرولنگ پر وزارت قانون وانصاف کا رد عمل بھی سامنے آ یا تھا۔

اتوار کو وفاقی وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری بیان میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق پر ’ایک سیاسی جماعت کی طرف سے سوشل میڈیا کے ذریعے حملے کی شدید مذمت‘ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :

’عدالت مخالف ٹرولز کے ریڈ وارنٹ جاری کیے جائیں گے‘

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق اس بیان میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں ملکی اداروں پر حملے سے باز رہیں۔

pti

Islamabad High Court

social media

Tosha Khana Criminal Proceedings Case

PTI Trolls