Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

9 مئی سے متعلق مقدمات میں عمران خان کے وکیل کو اعتراضات دور کرنے کی ہدایت

عدالت کا عدم پیروی پر ضمانت خارج کرنے کاحکم کالعدم قرار دیا جائے، وکیل کی استدعا
شائع 29 اگست 2023 12:23pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9 مئی سے متعلق چھ مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کو اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کردی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عام رفاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 مقدمات میں ضمانت خارج ہونے کے فیصلوں کے خلاف سماعت کی۔

جسٹس عامر فاروق کے استفسار پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر بتایا کہ سیشن عدالت کوپیش کرنے کے احکامات جاری کیے جانے چاہیے تھے نہ کہ عدم پیروی کی بنیاد پرضمانتیں خارج کی جاتیں۔

وکیل سلمان صفدر نے استدعا کی کہ سیشن عدالت کا عدم پیروی پر ضمانت خارج کرنے کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ضمانت قبل از گرفتاری تھی، عدم پیشی جان بوجھ کر نہیں تھی۔

وکیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتاری کے خدشے کا بھی اظہار کیا جس پر عدالت نے عمران خان کے وکیل کو اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کردی۔

pti

imran khan

Islamabad High Court

MAY 9 RIOTS