Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سرجنز کا رضوانہ کے سر کی سرجری کیلئے مزید دو روز انتظار کا مشورہ

سرجنزکی ٹیم میٹنگ میں سر کے زخم کی سرجری کا جلد فیصلہ کرے گی
شائع 29 اگست 2023 11:59am
تشدد کی شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ۔ فوٹو — فائل
تشدد کی شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ۔ فوٹو — فائل

پلاسٹک سرجنز نے تشدد کی شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ کے سَر کی سرجری کے لئے مزید دو روز انتظار کا مشاورہ دے دیا۔

جنرل اسپتال لاہور میں زیر اعلاج رضوانہ کی سرجری کے متعلق سربراہ پلاسٹک سرجنز ٹیم ڈاکٹر رومانہ نے کہا کہ رضوانہ کے سر کا زخم سرجری کے لیے تیار نہیں۔

ایک ڈاکٹر رومانہ کا کہنا تھا کہ دو روز مزید زخم کی بہتری کا انتظار کریں گے، جبکہ سرجنزکی ٹیم میٹنگ میں سر کے زخم کی سرجری کا جلد فیصلہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

رضوانہ کی کمر کے باقی رہ جانیوالے زخموں کی ماڈرن ڈریسنگ کردی گئی

رضوانہ تشدد کیس: سول جج عاصم کو نوکری سے نکالنےکیلئے عدالت میں درخواست دائر

رضوانہ تشدد کیس میں ملزمہ کے شوہر سے جج کا منصب چھن گیا، تفتیش کیلئے طلب

ڈاکٹرز کے مطابق رضوانہ کے کمر کے زخموں کی ماڈرن ڈریسنگ اور اسکن گرافٹنگ ہوئی جبک ہ بچی کے کندھے کی فلیپ سرجری ہوئی اسی لیے رضوانہ کی حالت لمبی سرجری کی اجازت نہیں دیتی۔

lahore

rizwana

maid torture case

lahore general hospital