Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

توشہ خانہ کیس: نیب نے بشریٰ بی بی کو آج طلب کرلیا

بشریٰ بی بی کو کیس سے متعلق دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت
شائع 29 اگست 2023 10:52am
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی۔ فوٹو — فائل
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں نیب نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو آج طلب کرلیا۔

بشریٰ بی بی کو نیب کی جانب سے نوٹس بھیجا گیا جس میں گہا گیا کہ سابق خاتون اول آج صبح 11 بجے نیب کے سامنے ہوں۔

نوٹس کے مطابق عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنےپیش ہونے اور کیس سے متعلق دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کے تحائف کی جعلی رسید کے خلاف تحقیقات میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سوالات کے جوابات دیئے تھے۔

NAB

اسلام آباد

bushra bibi

tosha khana case