Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں بین الاقوامی معیار کی سہولیات نہیں،ارشد ندیم کا شکوہ

ورلڈ ایتھلیٹس چیمپیئن شپ میں ملک کیلئے پہلی بار تمغہ جیتنے والے ارشد وطن واپس پہنچ گئے
شائع 29 اگست 2023 09:21am
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

ورلڈ ایتھلیٹس چیمپیئن شپ کے جیولن تھرو کے مقابلے میں ملک کے نام چاندی کا تمغہ کرنے والے ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے۔

وطن واپسی پر ارشد ندیم کا پنجاب اسپورٹس بورڈ کی جانب سے پرتپاک اسپتال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

اس موقع پر لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ ایشین گیمز کے لئے بھرپور تیاری جب کہ پیرس اولمپکس میں بھی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

بھارتی کھلاڑی کے حوالے سے ارشد ندیم نے کہا کہ نیرج چوپڑا سے اچھی دوستی ہے، ان کے گولڈ میڈل جیتنے پر خوشی ہوئی، ہم ایشیا سے صرف دو ہی کھلاڑی تھے۔

ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ ملک میں بین الاقوامی سطح پر سہولیات نہیں، لہٰذا پاکستان میں اچھی سہولیات اور کوچنگ کے ساتھ ایتھلیٹ کا میدان ہونا چاہیے۔

lahore

arshad nadeem

javelin throw

World Athletics Championships