Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

انچارج ڈی ایس پی اینٹی نارکوٹکس یونٹ کے گھر سے 8 کروڑ روپے اور منشیات برآمد

لاہور: سب انسپکٹر سمیت 4 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا
شائع 28 اگست 2023 08:28pm
زیر حراست ملزمان بمعہ برآمد منشیات، پولیس افسر سیٹ پر بیٹھے ہیں
زیر حراست ملزمان بمعہ برآمد منشیات، پولیس افسر سیٹ پر بیٹھے ہیں

لاہور پولیس کا اینٹی نارکوٹکس یونٹ مبینہ طور پر منشیات فروشی میں ملوث نکلا، انچارج ڈی ایس پی اینٹی نارکوٹیکس یونٹ کے گھر سے 8 کروڑ روپے اور منشیات کی بھاری کھیپ برآمد ہوئی۔ جس کے بعد سب انسپکٹر سمیت چار اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔

لاہور کے تھانہ گلشن اقبال میں پولیس نے اینٹی نارکوٹکس یونٹ بنایا تو منشیات فروشی کے سدِباب کے لئے تھا لیکن معاملہ اس کے برعکس دکھائی دے رہا ہے۔

گرفتار منشیات فروش کی نشاندہی پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے چھاپہ مارا تو مبینہ طور پر ڈی ایس پی کے گھر سے 8 کروڑ کیش، 7 کلو آئس اور بڑے پیمانے پر چرس برآمد ہوئی۔

اس حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ فورس میں جزا اور سزا کا عمل جاری ہے، ہر جرم کی تحقیقات ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :

آئس سپلائی کرنے والی دو خواتین گرفتار، اسلامیہ یونیورسٹی میں رابطوں کا انکشاف

اے این ایف کی کارروائیاں، اسمگلر گروہ گرفتار، کئی سو کلو منشیات برآمد

پاکستان میں کونسی منشیات کتنی برآمد ہونے پر سزائے موت ہوسکتی ہے؟

پولیس حکام کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے یونٹ کے سب انسپکٹر محمود ، اے ایس آئی کاشف اور ہیڈ کانسٹیبل شکیل سمیت 4 پولیس ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں، جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

lahore police

drugs

Crime

Anti Narcotics Force (ANF)