Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

درہ آدم خیل : کوئلے کی کان میں دھماکا، 3 مزدور جاں بحق

دھماکا کان میں گیس بھر جانے کی وجہ سے ہوا، مقامی ذرائع
شائع 28 اگست 2023 06:57pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کوہاٹ میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق کوئلے کی کان میں دھماکا درہ آدم خیل کے علاقے اخور وال میں واقع الیاس کول مائن کمپنی کی کان میں ہوا۔

دھماکے کے بعد کان کے اطراف موجود دیگر مزدوروں نے امدادی سرگرمیاں انجام دیں۔

دھماکا کان میں گیس بھر جانے کی وجہ سے ہوا۔ مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سے دو افراد کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

کوہاٹ کے پہاڑی علاقے میں کوئلے کی کان میں حادثہ، ایک مزدور جاں بحق

بلوچستان : کوئلے کی کان میں دھماکا، 6 کان کن جاں بحق

ہرنائی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 کان کن جاں بحق

بعد میں جاں بحق مزدوروں کی نمازجنازہ ادا دی گئی۔ میتوں کو آبائی علاقوں کو بھی روانہ کردیا گیا۔

Blast

KPK Police

Coal Mines