Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جائیداد کے تنازع پر والد پر تشدد کرنے والا بیٹا اور داماد گرفتار

ڈی پی او پاکپتن نے گھر جاکر بزرگ کو انصاف کی یقین دہانی کروائی
اپ ڈیٹ 28 اگست 2023 06:31pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکپتن میں پولیس نے جائیداد کے تنازع پر والد پر تشدد کرنے والے بیٹے اور داماد کو گرفتار کرلیا۔ واقعہ کے بعد ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت نے گھر جاکر بزرگ کو انصاف کی یقین دہانی کروائی۔

بیٹے کے تشدد کا نشانہ بننے والے بزرگ غلام رسول کی چار کنال اراضی تھی جسے بیٹا فہد رسول اور بیٹی اپنے نام کروانا چاہتی تھی۔

والد کے انکار پر بیٹے نے اپنی بیوی اور سالے کے ہمراہ والد پر تشدد کیا۔ واقعہ کی فوٹج میں بیٹے، اس کی بیوی اور سالے کو دیکھا جاسکتا ہے۔

ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت تشدد سے متاثرہ شخص سے ملنے اس کے گھر پہنچے۔ بزرگ کو گلے لگایا اور اسے انصاف کی یقین دہانی کروائی۔

 ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت متاثرہ بزرگ سے ملاقات میں انھیں انصاف فراہمی کی یقین دہانی کروا رہے ہیں
ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت متاثرہ بزرگ سے ملاقات میں انھیں انصاف فراہمی کی یقین دہانی کروا رہے ہیں

طارق ولایت نے بزرگ سے کہا کہ کسی بھی پریشانی پر آپ کو تھانے جانے کی بھی ضرورت نہیں، آپ مجھے کال کر سکتے ہیں، ڈی پی او نے متاثرہ بزرگ کو اپنا موبائل نمبر بھی دیا۔

ڈی پی او نے بزرگ کو قانونی رہنمائی اور قانونی مدد کی بھی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ والدین پر تشدد کی نہ مذہب میں گنجائش ہے اور نہ قانون میں۔

یہ بھی پڑھیں :

رضوانہ کی کمر کے باقی رہ جانیوالے زخموں کی ماڈرن ڈریسنگ کردی گئی

برطانیہ میں قتل سارہ شریف کے والد نے گرفتاری دینے پر آمادگی ظاہرکردی

ڈی پی او کے نوٹس پر پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

Torture

Punjab police

Pakpatan