Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کا مردم شماری نتائج غیر قانونی قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

90 روز میں عام انتخابات کے انعقاد کیلئے شیڈول جاری کیا جائے، پی ٹی آئی کی درخواست
شائع 28 اگست 2023 04:03pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے مردم شماری کے نتائج غیر قانونی قرار دینے، 90 روز میں انتخابات کی تاریخ کے اعلان اور الیکشن شیڈول جاری کرنے کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل عمر ایوب کے ذریعے سپریم کورٹ میں داٸ ردرخواست میں استدعا کی گٸی کہ صدر مملکت کو ہدایت کی جائے کہ وہ 90 روز میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں۔

پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ہدایت جاری کی جائے کہ 90 روز میں عام انتخابات کے انعقاد کے لیے شیڈول جاری کیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ چاروں صوبوں کے گورنرز کو بھی حکم دیا جائے کہ صوبوں میں 90 روز میں عام انتخابات کے لیے الیکشن تاریخ مقرر کریں۔

تحریک انصاف نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے پانچ اگست کے فیصلے، ادارہ شماریات کی 2023 کی مردم شماری کے نتائج کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

انتخابات فروری 2024 سے آگے نہیں جائیں گے، گورنر پنجاب

الیکشن کی تاریخ مقررکرنے کی درخواست، اتارنی جنرل معاونت کیلئے لاہور ہائیکورٹ طلب

’پارلیمنٹ تحلیل ہونے کے بعد صدر منظوری نہ دے تو بل ختم ہوجاتا ہے‘

درخواست میں استدعا کی مزید گٸی ہے کہ الیکشن کمیشن کے نئی حلقہ بندیوں کے عمل کو بھی غیر قانونی قراردیا جائے اور الیکشن ایکٹ میں حالیہ ترامیم کے بعد الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دینے کے اختیار کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔

pti

Supreme Court

اسلام آباد

Census 2023

Election Commission of Pakistan (ECP)