Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈاکوؤں سے بھاگنے والے نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کرکے تفتیش شروع کردی، پولیس
شائع 28 اگست 2023 02:35pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگسے ایک نوجوان قتل جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق نوجوان کامران خان علی الصبح ملازمت کے بعد اپنے دوست امن کے ساتھ گھر آرہا تھا کہ نواب ٹاون کے قریب راستے میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار نوجوانوں نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کامران نے رکنے کی بجائے موٹر سائیکل بھگا دی، جس پر مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی اور کامران خان موقع پرہی دم توڑ گیا۔

پولیس نے بتایا کہ مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مقتول کا دوست امن زخمی ہوگیا جسے اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کرکے تفتیش شروع کردی۔

lahore

Punjab police

Street Crimes