Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہریار آفریدی، شاندانہ گلزار کو 6 ستمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایس آپریشنز پر فرد جرم کی کارروائی 7 ستمبر تک مؤخر
شائع 28 اگست 2023 11:47am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کو 6 ستمبر تک دارالحکومت کی حدود سے کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی گرفتاری کے معالے پر ڈی سی، ایس پی آپریشنز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

ڈی سی اسلام آباد، ایس ایس پی آپریشنز سمیت شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ کیا ڈی سی صاحب آپ کو نہیں پتہ کتنے آرڈر پاس ہوئے؟ ڈی سی نے جواب دیا کہ مختلف عدالتوں کے آرڈرز ہوتے ہیں اس لیے مجھے تفصیلات پتہ نہیں۔

چیف کمشنر نے رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی جب کہ عدالت نے ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایس آپریشنز پر فرد جرم کی کارروائی 7 ستمبر تک موخر کرکے ملتوی۔

یہ بھی پڑھیں:

شہریار آفریدی کو پیش نہ کرنے پر پولیس حکام کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹس جاری

شہریار آفریدی کو پیش نہ کرنے پر پولیس حکام کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ سے حکم نامہ ملنے کے بعد شہریار آفریدی اپنے گھر روانہ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم پی او معطلی کے حکم میں چھ ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کو اسلام آباد کی حدود سے کسی بھی مقدمے میں 6 ستمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

Islamabad High Court

Shandana Gulzar

Sheheryar Afridi