Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صادق آباد: ڈاکوؤں کے ہاتھوں ایک نوجوان اغوا، 40 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ

کھانے کے لیے نہیں ہے تو تاوان کی رقم کہاں سے دیں، اہل خانہ
شائع 28 اگست 2023 11:36am

صادق آباد کے کچے کے علاقے میں ہنی ٹریپ کے ذریعے ڈاکوؤں نے منچن آباد کے رہائشی نوجوان کو اغواء کرکے 40 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کردیا۔

کچے میں ہنی ٹریپ کی وارداتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا جارہا ہے، ڈاکوؤں نے منچن آباد کے رہائشی نوجوان کو کچے میں بلا کر اغوا کرلیا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکو مغوی کی رہائی کے بدلے 40 لاکھ تاوان مانگ رہے ہیں اور رقم جلد ادا نہ کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

مغوی نوجوان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گھر میں کھانے کے لیے نہیں ہے تو تاوان کی رقم کہاں سے دیں۔

پاکستان

Sadiqabad