Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مٹی کے گھڑے میں پانی پینے کے حیرت انگیز فوائد

قدیم دور سے استعمال کیا جانے کا مٹی کا گھڑا روایت بھی اور صحت بخش بھی
شائع 28 اگست 2023 12:25pm
تصویر: نروان ڈائریز
تصویر: نروان ڈائریز

فریج کا ٹھنڈا پانی پینے کی بہ نسبت مٹکے میں پانی بھر کے پینا انسانی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ کیونکہ مٹی سے بے شمار معدنیات اور وٹامنز قدرتی طور پر حاصل ہوتے ہیں۔

عرصہ قبل لوگ مٹی کے برتن سے پانی پیتے تھے کیونکہ وہ اس کی افادیت کو خوب جانتے تھے، لیکن اب یہ رواج نہیں رہا۔

بہت ہی کم لوگوں کے گھروں میں آج کل مٹکے میں پانی رکھا جاتا ہے۔

مٹکے کے پانی کی خصوصیات جان کر آپ ضرور گھر میں مٹکا رکھنے کو ترجیح دیں گے۔

مٹکے میں پانی پینے کے فوائد:

پانی بنا بجلی کے ٹھنڈا رہتا ہے

مٹکے کے اندر پانی قدرتی طور پر ٹھنڈا رہتا ہے اور ساتھ ہی مٹی کی معدنیاتی نعمت سے بھی بھر پور رکھتا ہے ۔ مٹکے کا پانی قدرتی طور پر بدلتے ہوئے موسم کے حساب سے ٹھنڈا رہتا ہے۔

الکلائن کی فراہمی

مٹی کے اندر قدرتی الکا لائن ہوتا ہے جو کہ جسم کے پی ایچ لیول کو متوازن رکھتا ہے ۔انسانی جسم میں ایسیڈک ایسڈ ہوتا ہے، مٹی میں الکلائن کی فراہمی ہونے کی وجہ سے یہ پیٹ درد، معدے کی سوزش، تیزابیت او دیگر اندرونی درد کی شکایات کو دور رکھتا ہے۔

نظام ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے

مٹکے کا پانی پینے سے میٹابولزم سسٹم بہتر ہوتا ہے۔ اس سے کوئی خطرناک کیمیکلز کا خدشہ لاحق نہیں ہوتا جب کہ پلاسٹک کی بوتل اور دیگر چیزوں میں اکثر خطرناک کیمیکل بی پی اے وغیرہ شامل ہوتا ہے۔

مٹکے کا پانی پینے سے نظام ہاضمہ اور جسم میں ٹیسٹوسٹیرون متوازن رہتا ہے۔ اس کے اندرمعدنیات محفوظ ہونے کے باعث یہ معدے اور نظامہ ہاضمہ کو درست رکھتا ہے۔

گلے کے لیے مؤثر

فریج میں رکھے ہوئے ٹھنڈے پانی کو پینے سے اکثر گلے میں تکلیف کی شکایت ہوتی ہے کیونکہ یہ گلے کے غدود کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

لیکن مٹکے کا پانی ایک ہی درجہ حرارت پر برقرار رہتا ہے اور اس کے پینے سے گلے کی کوئی شکایت درپیش نہیں ہوتی اس لیے مٹکے کا پانی کھانسی، ٹھنڈ اور سانس کی تکلیف سے بچاؤ میں مدد فراہم کرتا ہے۔

ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ

موسم گرما میں پیاس زیادہ لگتی ہے اس لیے دور جدید میں ہر کوئی فریج کی سہولت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹھنڈا پانی پیتا ہے جو نقصان دہ ہے۔

مزید پڑھیں

لاڑکانہ میں قدیم تہذیب جھوکر کے دڑو سے پکی مٹی سے بنے برتن بر آمد

کچے چاولوں کے حیرت انگیز فوائد

غذر: سیاحوں کو مقامی ٹوپیاں، لکڑی کے برتن، اون سے بنی جیکٹ کیوں پسند آتی ہیں

گرمی میں مٹکے کا پانی استعمال کرنا جسم میں نیوٹریشن ،وٹامن گلوکوز کو متوازن رکھتا ہے اور ہیٹ اسٹروک کے خدشے سے محفوظ رکھتا ہےجب کہ مٹکے کا پانی دن بھر تازگی اور تسکین فراہم کرتا ہے اور ساتھ ہی صحت کو تحفظ دیتا ہے۔

صحت

Women

food for health

healthy lifestyle