آفس میں ڈارک چاکلیٹ کھائیں، کارکردگی بہتر بنائیں
ایک نئی تحقیق کے مطابق ڈارک چاکلیٹ کا ایک ٹکڑا کھانے سے آپ کا دماغ فعال ہوجاتا ہے۔ جس سے آپ کی توجہ کی کام میں بڑھنے میں مدد ملتی ہے۔
دفاترمیں کام کرنے والے اکثر ذہنی تھکاوٹ سے دوچاررہتے ہیں مگر اب اس کا حل نکال لیا گیا، ڈارک چاکلیٹ کا ایک ٹکڑا بھی کھانے سے کارکردگی میں نمایاں فرق آسکتا ہے۔
ایریزونا یونیورسٹی کی نئی تحقیق سے ثابت ہے کہ جن لوگوں نے ڈارک چاکلیٹ (60 فیصد کوکا بین) کو روزانہ کی غذا کا حصہ بنایا ان کا ناصرف بلڈ پریشر کنٹرول رہا بلکہ توجہ اور یکسوئی کی ذہنی صلاحیات میں اضافہ پایا گیا۔
محققین نے 122 شرکاء جن کی عمر (18 سے 25 سال کی عمر کے درمیان) کو اپنی تحقیق میں شامل کیا۔
الیکٹرو اینسیفیلوگرافی کا استعمال کرتے ہوئے انہوں نے ڈارک چاکلیٹ کھانے کے بعد شرکاء کے دماغ کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر کا بھی جائزہ لیا۔
انہوں نے دریافت کیا کہ جن لوگوں نے ڈارک چاکلیٹ (60 فیصد کاکو) کا استعمال کیا ان میں مختصرعرصے کے لیے یہ علامات ظاہر ہوئیں کہ بلڈ پریشر کنٹرول میں رہا اور وہ زیادہ یکسوئی سے کام کرنے لگے۔
مزید پڑھیں
ڈارک چاکلیٹ فراہم کریگی آپ کو بہتر نیند
چاکلیٹ میں چھپا ہے صحت کا خزانہ
جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اگر دفتری اوقات کے دوران ڈارک چاکلیٹ کا ایک ٹکڑا دماغ کو متحرک رکھتا ہے اور اسکا اثرکارکردگی پر بھی نمایاں طورسے ظاہرہوتا ہے۔
Comments are closed on this story.