Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مصری خاتون کا اپنی طلاق پر جشن اور سونے کے تحائف تقسیم

وہ اداس نہیں ہے، کیونکہ اس کی طلاق کی وجہ ازدواجی بے وفائی تھی، خاتون
شائع 27 اگست 2023 09:09pm
فوٹو بشکریہ العربیہ اردو
فوٹو بشکریہ العربیہ اردو

مصری خاتون نے بے وفا شوہر سے طلاق پر ناصرف جشن منایا بلکہ سڑک پر کھڑے ہوکر راہ چلتے افراد کو سونے کے تحائف بھی تقسیم کیے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اداس نہیں ہے، کیونکہ اس کی طلاق کی وجہ ازدواجی بے وفائی تھی۔

العربیہ کی ایک رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر مصری خاتون کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انھیں شوہر سے علیحدگی اور عدت کے بعد سڑک پر جشن مناتے دیکھا گیا۔

خاتون نے ازدواجی بے وفائی کی کہانی اور اپنی طلاق پر نہ صرف خوشی منائی بلکہ راہ چلتے افراد کو سونے کے تحائف بھی پیش کیے۔

مصر میں سوشل میڈیا پر مصری خاتون کی وائرل ویڈیو پر صارفین کی اکثریت تنقید کر رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون، جو ایک بڑے کیک کے پیچھے کھڑی ہے جس پر لکھا تھا ”طلاق مبارک ہو۔ طلاق پر مبارک ہو،“ خاتون ساتھ ہی کہتی ہے کہ اس نے خوشی کے موقع کو کیفے میں سونے کے انعامات تقسیم کرکے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

امریکی اینکر کو لائیو نیوز بلیٹن کے دوران شادی کی پیشکش

61 برس ماں کے پیٹ میں رہنے والا بچہ پتھر میں تبدیل

خاتون نے اپنی اس حرکت کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ منفرد چیزیں کرنے کا رجحان رکھتی ہے، اس کا برج حمل اور اس کی شخصیت جنونی ہے۔

طلاق ہونے پر خوش ہونے والی مصری خاتون نے مزید بتایا کہ وہ اداس نہیں ہے، کیونکہ اس کی طلاق کی وجہ ازدواجی بے وفائی تھی جسے وہ بالکل قبول نہیں کرسکتی تھی۔

Egypt

Egyptian woman celebrated her divorce and distributed gold