Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کیا رواں ماہ کے آخر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھیں گی

روپے کی قدر اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں اہم ہیں
اپ ڈیٹ 29 اگست 2023 10:38am
تصویر: اے ایف پی / فائل
تصویر: اے ایف پی / فائل

روپے کی قدر میں کمی اور بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر رواں ماہ کے آخر اور ستمبر کے آغاز میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھا رٹی (اوگرا) یکم ستمبر سے شروع ہونے والے مہینے میں آئندہ 15 دن کے لیے پیٹرول کے نرخ میں 12 روپے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 14.83 روپے فی لیٹر اضافہ تجویز کرے گی۔

حکومت کی جانب سے رواں ماہ کے وسط میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا اعلان کیا گیا تھا۔

رواں ہفتے انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، آج کاروباری روز کے آغاز پر ڈالر کی ٹریڈنگ 302 روپے 20 میں جاری ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 24 اگست سے اوپر کی جانب بڑھ رہی ہیں۔

بینچ مارک برینٹ خام تیل 16 اگست کو 82 ڈالر کے مقابلے میں 84 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا تھا۔

عرب لائٹ کا خام تیل جو پاکستان استعمال کرتا ہے، وہ 88 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔

پاکستان اپنی زیادہ تر ایندھن کی ضروریات مشرق وسطیٰ سے ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات درآمد کرکے پورا کرتا ہے، اس لاگت کا حساب امریکی ڈالر میں کیا جاتا ہے۔

امریکی ڈالرکی بڑھتی ہوئی قیمت نے پہلے ہی پاکستان کے لیے درآمد ہونے والی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کا اثر صارفین پر پڑے گا۔

petrol price

ڈالر

crude oil

petroleum prices

Petroleum Division

US Dollars