Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیم پہلی مرتبہ پاکستان پہنچ گئی

3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز یکم ستمبر سے کراچیمیں کھیلی جائے گی
شائع 27 اگست 2023 12:16pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیم پہلی مرتبہ پاکستان پہنچ گئی جن کا استقبال ویمنز ونگ کی سربراہ تانیہ ملک اور جنرل منیجرعائشہ اشعر نے کیا۔

جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم کراچی پہنچی ہے، کپتان لورا وولوارڈٹ، ماریزان کیپ اور نادین ڈی کلرک 29 اگست کو کراچی پہنچیں گی۔

ٹیم فزیو تھراپسٹ مولبتسی فیلانے بھی 29 اگست کو پہنچیں گے جبکہ جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم کا استقبال ویمنز ونگ کی سربراہ تانیہ ملک اور جنرل منیجر عائشہ اشعر کی جانب سے کیا گیا۔

واضح رہے کہ 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز یکم ستمبر سے کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 8، 11 اور 14 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

پاکستان

South Africa