Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف کی طبیعت عین وقت پر بھی خراب ہوسکتی ہے، خورشید شاہ

نواز شریف کی واپسی کا ابھی کوئی پروگرام نہیں ہے، سابق وفاقی وزیر
شائع 27 اگست 2023 11:57am

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کا ابھی کوئی پروگرام نہیں ہے، ان کی طبیعت عین ٹائم پر بھی خراب ہوسکتی ہے۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کا ابھی کوئی پروگرام نہیں ہے، ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور وہ شاید پاکستان واپس نہ آئیں۔

خورشید شاہ نے بات دہراتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف بلکل کہتے ہوں گے کہ نوازشریف اکتوبر میں آئیں گے، لیکن میں کہتا ہوں ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، اور عین ٹائم پر بھی طبیعت خراب ہو سکتی ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے انکشاف کیا کہ پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت فی یونٹ 4 روپے کم کرسکتی تھی لیکن یہ نہیں ہوسکا، تاہم بجلی کے فی یونٹ میں 15 روپے کمی اب بھی ممکن ہے، نگراں حکومت فی یونٹ 15 روپے کمی کر سکتی ہے، ایسا نہیں کہ کمی نہیں ہو سکتی۔

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif

khursheed shah

electricity bill