Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آسٹریلیا کے ساحل کے قریب ملٹری ہیلی کاپٹر گر کرتباہ، 3 امریکی میرینز ہلاک

ہیلی کاپٹر میں کُل 23 اہلکار سوار تھے
اپ ڈیٹ 27 اگست 2023 04:06pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

آسٹریلیا کے ساحل کے قریب ملٹری ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ہوگیا، جس میں سوار 3 امریکی میرینز ہلاک ہوگئے۔

اے ایف پی کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی جگہ سے 5 میرینز کو بچا لیا گیا تھا اور تشویشناک حالت اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

آسٹریلوی پولیس کا کہنا تھا کہ وہ جائے وقوع پر باقی زخمی عملے کی تلاش کررہے ہیں۔ امریکی فوجی حکام نے کہا کہ جہاز میں کُل 23 اہلکار سوار تھے۔

حکام کے مطابق تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے، جبکہ پانچ دیگر کو تشویشناک حالت میں رائل ڈارون اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹر میں23 امریکی میرینز سوار تھے، جو جنگی مشقوں کا حصہ تھا۔

آسٹریلیا کی وزارت دفاع نے کہا کہ حادثہ آسٹریلیا، امریکا، مشرقی تیمور، انڈونیشیا اور فلپائن کی سالانہ مشقوں کے دوران پیش آیا۔

آسٹریلین ڈیفنس فورس (اے ڈی ایف) نے کہا کہ ہیلی کاپٹر میں کوئی آسٹریلوی اہلکار سوار نہیں تھا۔

Australia

USA