Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا کے 21 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا

ایک خاتون سمیت دس آزاد امیدوار کامیاب
اپ ڈیٹ 28 اگست 2023 08:46am
تصویر/ آج نیوز
تصویر/ آج نیوز
تصویر/ آج نیوز
تصویر/ آج نیوز

خیبرپختونخوا کے اکیس اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے غیر حمتی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق بہتر نشستوں میں سے چالیس نشستیں آزاد امیدواروں نے حاصل کرلیں۔

ضمنی بلدیاتی الیکشن کی مختلف کیٹگری کی باہتر نشستوں پرغیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ویلج اور نیبرہڈکونسل، جنرل، خواتین ،یوتھ ،کسان، ورکرز کی نشستوں کے نتائج کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

جن نشستوں پر ضمنی بلدیات الیکشن ہوا ان میں 23 جنرل نشستیں، خواتین کی 9 نشستیں، کسان اور ورکرزکی 10 نشستیں، یوتھ کی 30 نشستیں شامل ہیں۔

غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے 14، جے یو آئی 6، جماعت اسلامی 5، پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین 2 اور ٹی ایل پی نے ایک نشست حاصل کرلی۔ سب سے زیادہ آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جنہوں نے چالیس نشستیں حاصل کیں۔

تحصیل جہانگیرہ میں ن لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب ہوئے۔

سوات میں دو یوتھ کونسلر کی نشستوں میں سے ایک پر جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار قاری عبد الرحمٰن 679 ووٹ کامیاب ہوئے، جبکہ دوسری نشست پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔

سوات کے ویلج کونسل شرقی بریکوٹ میں کسان کونسلر کی نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار امجد علی 578 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔

ہری پور میں ویلج کونسل موہری 17 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار ملک شہزاد 956 ووٹ حاصل کر پائے اور جنرل کونسلر منتخب ہوئے۔

چارسدہ میں جنرل سیٹ اور کسان کونسلر کے نشست پر جماعت اسلامی کے نور زار خان اور شریف گل جبکہ یوتھ کونسلر کی نشست پر جماعت اسلامی کے اویس خان جیت گئے۔

چارسدہ میں کسان کونسلر کی نشست پر آزاد امیدوار ثاقب خان نے کامیابی حاصل کی ہے۔

مردان کے ویلج کونسل چارگلی کے کسان کونسلر نشست پر آزاد امیدوار سجاد احمد کامیاب ہوئے۔

تحصیل تخت بھائی کے وویلج کونسل احمد آباد میں پی ٹی آئی کے رحیم شاہ کامیاب ہوئے۔

باجوڑ میں جے یو آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار اسلام الدین 550 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔

باجوڑ میں 14 خواتین اور ایک یوتھ کونسلر بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

باجوڑ میں ہی کاغذات جمع نہ ہونے کی وجہ سے چار ویلج کونسلز میں خواتین کے سیٹیں ایک بار پھر خالی رہیں گے۔

مالاکنڈ کے یونین کونسل سیدرا جوڑ یوتھ کونسلر کی نشست پر آزاد امیدوار کامران خان 519 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔

دن بھر کیا ہوا؟

خیبرپختونخوا کے 21 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات آج ہوئے، جس کے لئے پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہی۔

مانسہرہ میں پھاگل اور وی سی ٹھاکرمیرا کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحصیل بالاکوٹ کی وی سی پھاگل میں قاری اعجاز کامیاب ہوئے۔ قاری اعجاز کو 647 ووٹ پڑے جبکہ جلیل احمد 589 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ وی سی ٹھاکر میرا میں محمد ارشاد 796 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے اور سجاد احمد 743 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر آئے۔

ہری پور میں ویلج کونسل موہری 17 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار ملک شہزاد 956 ووٹ حاصل کرکے جنرل کونسلر منتخب ہوگئے۔ راجا شوکت 575 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے، محمود شاہ 234 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے، جبکہ عامر محمود 168 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر رہے اور کل ووٹوں کی تعداد 3689 تھی۔

باجوڑ کی یوتھ کونسلر نشست کے غیر حمتی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار اسلام الدین 550 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، جماعت اسلامی کے امیدوار عماد الدین نے 396 ووٹ حاصل کیے۔ کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار اسلام الدین کو جے یو آئی کی حمایت حاصل تھی۔ اسی علاقے میں 14 خواتین، ایک یوتھ کونسلر پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں، جبکہ چار ویلج کونسلز میں کاغذات جمع نہ ہونے کیوجہ سے خواتین کے سیٹیں ایک بار پھر خالی رہیں گی۔

چارسدہ میں یونین کونسل حصارہ یاسین ویلج نواں کلی ضمنی انتخابات کے غیر حمتی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار محمد عباس کامیاب ہوگئے۔ انھوں نے 658 ووٹ لیے جبکہ جماعت اسلامی کے محمد صدیق 383 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر آئے۔

آج خیبرپختونخوا کے 21 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوئے جس کے لیے 65 ویلج اور نیبرہوڈ کونسل کے ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ ہوئی۔

ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہی اس دوران مردوں کیلئے 102، خواتین کیلئے 89 اور 65 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے۔

انتخابات میں 3لاکھ 85ہزار 835ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کرنا تھا، اور159 پولنگ اسٹیشنزحساس ترین قرار دیا گیا تھا۔

سیریل نمبر علاقہ کونسلز
1 Peshawar 6
2 Mardan 9
3 Charsadda 5
4 Khyber 2
5 Kohat 2
6 Bannnu 5
7 Lakki Marwat 3
8 DI Khan 7
9 Tank 1
10 Abbottabad 1
11 Battagram 4
12 Haripur 1
13 Torghar 1
14 Swat 3
15 Shangla 2
16 Malakand 1
17 Upper Dir 4
18 Lower Dir 3

خیال رہے کہ کسان اور یوتھ کونسلرکی نشست پر 4 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے، جس میں 26 سو سے زیادہ ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

سوات

چھ بجے کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہوا تو غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق سوات کی تحصیل بریکوٹ میں کسان کونسلر کی نشست پر پی ٹی آئی آگے رہی، پی ٹی آئی کے امجد خان نے 363 ووٹ حاصل کئے اور اے این پی کے اکبر علی کو 130 ووٹ ملے۔

سوات کی تحصیل کبل میں یوتھ کونسلر کی نشست پر آزاد امیدوار آگے رہے، آزاد امیدوار شاہد اقبال نے 445 ووٹ حاصل کئے جبکہ پی ٹی آئی کے آصف خان 250 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، آزاد امیدوار نجیب اللہ نے 82 ووٹ حاصل کئے۔

باجوڑ

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اجمل حفیظ کا کہنا تھا کہ پولنگ کیلئے وی سی جنت شاہ میں تین پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ تین پولنگ اسٹیشنز میں چھ ہزار سے زائد ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔

ڈی پی او باجوڑ نذیر خان نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

ملاکنڈ

ملاکنڈ میں درگئی کے ایک ویلج کونسل سید راجوڑ میں یوتھ کونسلر کی نشست پر ضمنی انتخاب ہوا اور 3100 ووٹرز کیلئے 3 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے۔

ویلج کونسل کے تینوں پولنگ سٹیشن کو حساس قرار دیا گیا۔

یوتھ کونسلر کی نشست پر دو امیدوار کامران خان اور سکندر خان مدمقابل ہیں۔ پولنگ کا عمل سست اورٹرن آوٹ کم رہا۔

لنڈی کوتل

لنڈی کوتل میں وی سی 2 خارغلی میں خواتین کی مخصوص نشست پر پولنگ کا عمل پر امن انداز میں جاری رہا، مخصوص نشست پر پی ٹی آئی کی خاتون امیدوار سمیت 5 امیدوار میدان میں موجود ہیں۔

ووٹرز کے لئے کل 3 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے، ایک پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس جبکہ دو کو حساس قرار دیا گیا۔

وی سی 2 میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 6 ہزار131 ہے، رجسٹرڈ فیمیل ووٹرز کی تعداد 2829 ہے۔

انتخابی عمل کے دوران پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے، اور وی سی 2 کے حدود میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

نوشہرہ

بلدیاتی نمائندوں کے خالی دو نشستوں پر ضمنی الیکشن کا دنگل سجا، خالی نشستوں میں تحصیل جہانگیرہ ایوب آباد نمبر 9 اور اس نوشہرہ بدرشی وارڈ نمبر 2 شامل ہیں، دونوں نشستوں پر پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 7 ہے۔

تحصیل جہانگیرہ ایوب آباد نمبر 9 پر ٹوٹل 5 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے، بدرشی وارڈ نمبر2 پر ٹوٹل 2 پولنگ اسٹیشن قائم ہوئے۔ دونوں نشستیں سابقہ منتخب امیدوارن کے فوت ہونے کے باعث خالی ہوئی تھیں۔

خیبر پختونخوا