Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
29 Jumada Al-Akhirah 1446  

بڑھاپے کو جوانی میں تبدیل کرنے والا جادوئی کچرا

42 سالہ خاتون 25 سال کی دکھنے لگیں
شائع 27 اگست 2023 08:00am

سال کے 365 دن دستیاب کیلا ویسے تو اپنے آپ میں کئی طبی فوائد سمیٹے ہوئے ہے ہی، لیکن کون جانتا تھا کہ اس چھلکا جسے ہم پھینک دیتے ہیں وہ خود میں جوانی کا راز سموئے ہوئے ہے۔

ٹک ٹاک پر ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ کیلے کا چھلکا وقت کے ساتھ رونما ہونے والے بڑھتی عمر کے آثار کو روکنے میں کامیاب ثابت ہوا ہے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ وہ کیلے کے چھلکے کوڑے دان میں پھینکنے کے بجائے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر اپنے چہرے پر لگاتی ہیں۔ چند منٹوں کے بعد، وہ اپنا چہرہ دھوتی ہیں اور جلد پر کیسٹر آئل لگا لیتی ہیں۔

مزید پڑھیں

کیلے کا سب سے زیادہ غذائیت سے بھرپور حصہ کونسا ہے؟

کیلے میں اس ”تار نما چیز“ کے حیران کن فوائد سامنے آگئے

کیلے کو ناشتے میں کیوں نہیں کھانا چاہیئے؟

انہوں نے اپنی پچھلی تصاویر بھی شئیر کیں جس میں ان کے چہرے پر جھریاں اور بڑھاپے کے آثار نمایاں نظر آرہے تھے، اور اس کے ساتھ انہوں کیلے کے چھلکے استعمال کرنے کے دو ماہ بعد لی گئی ایک تصویر شئیر کی۔

بعد والی تصویر میں 42 سالہ خاتون بہت کم عمر لگ رہی تھیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ کیلے کے چھلکوں نے انہیں چمکدار جلد حاصل کرنے میں مدد کی۔

کیٹ نے بتایا کہ انہوں نے چار ماہ تک ہر رات یہ عمل کیا۔

Face Mask

Banana Peel

Banana

Skin Wrinkles