Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کے کون سے 3 بلے باز 2019 سے اب تک کارکردگی کے لحاظ سے سب سے آگے

گرین شرٹس کے ٹاپ 3 بلے بازوں کی رنز بنانے کی اوسط 54 ہے
شائع 26 اگست 2023 09:05pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹاپ 3 بلے باز ورلڈ کپ 2019 سے اب تک کارکردگی کے لحاظ سے سب سے آگے ہیں۔

گرین شرٹس کے ٹاپ 3 بلے باز 54 کی اوسط سے پہلے، بھارت 46 کی اوسط سے دوسرے اور جنوبی افریقا 43 کی اوسط سے تیسرے نمبر پر ہے۔

مزید پڑھیں

کوہلی یا بابر! ورلڈ کپ کیلئے کون بجا رہا ہے خطرے کی گھنٹی؟

افغانستان کیخلاف صفر پر آؤٹ ہونے کے باوجود بابر اعظم نمبر ون بلے باز

نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں فخر زمان نے میلہ لوٹ لیا

ون ڈے ورلڈ کپ 2019 سے اب تک پاکستان کے ٹاپ تھری بیٹرز نے 30 میچوں کی 90 اننگز میں 54 کی اوسط سے 4630 رنز بنائے ہیں۔ اس دوران 6 بلے بازوں نے 16 سنچریاں اور 29 نصف سنچریاں سکور کیں جبکہ 193 رنز کی بہترین انفرادی کارکردگی رہی۔

دوسری جانب بھارت کے ٹاپ 3 بلے بازوں نے 57 میچوں کی 166 اننگز میں 46 کی اوسط سے 7192 رنز بنائے۔

بابر اعظم نے گزشتہ 4 سالوں میں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں، انہوں نے 30 اننگز میں 69 کی اوسط سے 1929 رنز بنائے جس میں 8 سنچریاں اور 12 نصف سنچریاں شامل ہیں، 158 رنز ان کی بہترین کارکردگی ہے۔

پاکستان کے دیگر بلے بازوں میں فخر الزمان نے 28 اننگز میں 50 کی اوسط سے 1352 رنز بنائے ہیں جس میں 6 سنچریاں اور 4 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

اوپنر امام الحق نے 25 اننگز میں 49 کی اوسط سے 1179 رنز بنائے ہیں جس میں 2 سنچریاں اور12 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

بھارت کے ٹاپ 3 بیٹرز نے گزشتہ 3 سالوں میں 14 سنچریاں اور 45 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔

ورات کوہلی نے 36 اننگز میں سب سے زیادہ 1596 رنز بنائے ہیں جس میں 5 سنچریاں اور 11 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

شبھمان گل نے 25 اننگز میں 68 کی اوسط سے 1421 رنز بنائے ہیں جس میں 4 سنچریاں اور 6 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

شیکھر دھون نے 35 اننگز میں 12 نصف سنچریوں کی مدد سے 1313 رنز بنائے جبکہ کپتان روہت شرما نے 26 اننگز میں 3 سنچریوں اور 5 نصف سنچریوں کی مدد سے 1116 رنز بنائے۔

گزشتہ ورلڈ کپ کے بعد دیگر ٹیموں کے ٹاپ 3 بلے بازوں کی کارکردگی پر نظر ڈالیں تو جنوبی افریقا نے 43، آسٹریلیا نے 42، افغانستان نے 41، نیوزی لینڈ نے 40، انگلینڈ نے 38، سری لنکا نے 36، بنگلہ دیش نے 34 اور ہالینڈ نے 30 کی اوسط سے رنز بنائے۔

babar azam

PCB

Fakhar Zaman

Pakistan Cricket Team

imam ul haq

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

top 3 batters