Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

نئی حلقہ بندیوں کے بغیر شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں، ایم کیو ایم پاکستان

نئی منصفانہ حلقہ بندیوں کیلئے ایم کیو ایم پاکستان تمام آئینی و قانونی راستہ اختیار کرے گی، رابطہ کمیٹی
شائع 26 اگست 2023 08:24pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں کے بغیر شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن ہی نہیں، نئی منصفانہ حلقہ بندیوں کیلئے آئینی و قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔

کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کا اجلاس کنوینر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی صدارت میں پاکستان ہاؤس میں ہوا۔

اجلاس میں حلقہ بندیوں سمیت عام انتخابات سے متعلق مختلف امور زیر بحث آئے، اراکین رابطہ کمیٹی سے الیکشن کمیشن کی جانب سے دیے گئے دعوت نامے سے متعلق تجاویز لی گئیں۔

راکین رابطہ کمیٹی نے کہا کہ مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں شفاف اور منصفانہ انتخابات کیلئے ضروری ہیں۔ نئی حلقہ بندیوں کے بغیر شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن ہی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

الیکشن کمیشن کا انتخابی شیڈول پر مشاورت سے انکار، ایوانِ صدر نے وزارت قانون سے رائے مانگ لی

الیکشن کمیشن کی جانب سے دی گئی تاریخ پر انتخابات کرائیں گے، نگراں وزیر اطلاعات

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نئی منصفانہ حلقہ بندیوں کیلئے ایم کیو ایم پاکستان تمام آئینی و قانونی راستہ اختیار کرے گی۔

MQM Pakistan

Election Commission of Pakistan (ECP)

general elections 2023