Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیا کی سب سے لمبی دم والی بلی

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی حامل بلی کا تعلق امریکی ریاست مشی گن سے ہے۔
اپ ڈیٹ 26 اگست 2023 05:03pm
تصویر: نیویارک ٹائمز
تصویر: نیویارک ٹائمز

امریکا میں ایک بلی کی دُم دنیا کی لمبی ترین دُم قرار دی گئی ہے جس نے اسے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام شامل کیے جانے کا اعزازبھی دلوادیا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی حامل اس بلی کا تعلق امریکی ریاست مشی گن سے ہے۔

بلی کی دم کی لمبائی 16.07 انچ ہے، جس کے باعث اسے دنیا کی سب سے لمبی دُم کا اعزاز حاصل ہوا۔

یہ بلی فارمنگٹن ہلز کے رہائشی ولیم جان پاورز کی پالتو ہے جسے انہوں نے ’الٹیرا‘کا نام دیا ہے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ ولیم جان کی ہی ایک اور بلی سائگنس کے پاس تھا جس کی دُم کی لمبائی 17.58 انچ تھی۔

مزید پڑھیں

بلی والے شیخ کی نماز ہوئی یا نہیں؟ سوشل میڈیا پر سوالات اٹھا دئے گئے

دیو قامت بلی نے سوشل میڈیا کو مسحور کردیا

زلزلے میں جان بچانے والے رضا کار سے بلی کا والہانہ محبت کا اظہار

سائگنس نامی بلی ولیم جان کی دوسری بلیوں کے ساتھ 2017 میں گھر میں آتشزدگی کے دوران مر گئی تھی۔ جس کے بعد امریکی شہری نے اسی نسل کی دوسری بلی کو خرید کر اس کا نام نام الٹیرا رکھا تھا۔

بلی کے مالک کا کہنا ہے کہ سائگنس کی طرح الٹیرا کی بھی دم حیرت انگیز طور پر لمبی تھی جواس کی عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ لمبی ہوتی چلی گئی۔

USA

Guinness World Record

Michigan

long tail cat