Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بڑا مقدمہ، پارٹی چھوڑنے والے بھی زد میں

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی
شائع 26 اگست 2023 03:42pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملکی سلامتی کے اداروں اور سرکاری عہدیداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے، مقدمے میں حماداظہر، مسرت جمشید، قاسم سوری، عمرسرفراز نامزد ہیں۔

علی زیدی، فوادچوہدری، اعظم سواتی کا نام بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہے، جبکہ متن کے مطابق ملزمان نے سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف جھوٹی مہم چلائی تھی۔

ایف آئی اے نے کہا کہ تمام رہنماؤں کو وضاحت کیلئے طلب کیا گیا ہے اور طلبی کے باوجود کوئی رہنماء پیش ہوا نہ جواب جمع کرای۔

مزید کہا کہ شواہد اور بیانات کی روشنی میں مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی اے نے ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدیں۔

پاکستان

Pakistan Tehreek Insaf