Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

باجوڑ، جے یوآئی کنونشن دھماکے کا ایک زخمی چل بسا، تعداد 65 ہوگئی

خودکش دھماکے کی ذمہ داری ”داعش خیبر پختونخوا “ نے قبول کی تھی
شائع 26 اگست 2023 03:27pm
تصویر/ اے ایف پی
تصویر/ اے ایف پی

ضلع باجوڑ کے علاقے خارمیں جے یوآئی کے کنونشن میں دھماکےسے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 65 ہوگئی۔

گزشتہ ماہ 30 جولائی کو جے یوآئی کے کنونشن کے دواران ہونے والے خودکش دھماکے کا ایک اور زخمی سراج الحق دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، جو پشاور میں زیرعلاج تھا۔

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ہونے والے خودکش دھماکے میں اب تک 65 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ خودکش دھماکے کی ذمہ داری ”داعش کے پی“ نے قبول کی تھی۔

JUIF

Molana Fazal ur Rehman

BLAST IN BAJOR