آئن اسٹائن سے زیادہ ذہین ماہ نورکا پسندیدہ پاکستانی سیاستدان کون؟
جی ایس سی میں ورلڈ ریکارڈ 34 اے اسٹار گریڈز لینے والی طالبہ ماہ نور چیمہ کی سب سے بڑی انسپائریشن سابق وزیراعظم شہباز شریف ہیں۔
ماہ نور کا کہنا ہے کہ وہ شہباز شریف کی ایڈمنسٹریٹو اہلیت اسٹوڈنٹس کو لیپ ٹاپ دینے اورغریبوں کے بچوں کیلئے دانش اسکولز جیسے پراجیکٹس جیسا کام کسی اور نے نہیں کیا اور وہ مستقبل میں ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔
نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ماہ نورٓ نے کہا کہ میں جب 2016 میں برطانیہ آئی تھی، تو اپنی نانی اماں کا سوچ کے آئی تھی، انہوں نے گھر میں ہمیشہ دو باتیں کیں، ایک کردار اور دوسری تعلیم کی، انہوں نے میری والدہ اور ان کے دونوں بھائیوں کو پڑھایا، میرے بڑے ماموں پاکستان میں ڈی جی اینٹی کرپشن ہیں، چھوٹے ماموں ایڈیشنل کلیکٹر ہیں، والدہ نے اکنامک میں ماسٹر کیا ہوا ہے۔ جب ہم برطانیہ آئے تو ہم نے سوچا کہ میں بھی پاکستان کا نام روشن کروں گی، ایسا کچھ کرکے جاؤں گی، جو کسی نے نہیں کیا ہوگا۔
پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے کے بجائے آپ یہاں آئیں، جواب میں ماہ نور نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان ایک ترقی پذیر ملک وہاں وہ سہولیات موجود نہیں، جو یہاں پر موجود ہیں، جب میں اپنے ملک جاکر لوگوں کی خدمت کروں گی۔
تعلمم مکمل ہونے کے بعد اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے کہ پاکستان کے دیہی علاقوں میں لوگوں تعلیم و صحت سے متعلق آگاہی پہنچاؤں گی، خاص طور پر کینسر کے حوالے سے لوگوں میں شعور بیدار کروں گی۔
انہوں نے کہا کہ میری تعلیم میں سب سے زیادہ اہم کردار میری والدہ کا ہے ان کی ہی بدولت میں یہاں تک پہنچی ہوں۔ پاکستان کو چھوڑ کر یہاں تعلیم کے آنا بہت مشکل تھا اور میرا مقصد تھا کہ میں مستقبل میں کچھ حاصل کروں۔
ماہ نورکی والدہ نے کہا کہ اس پوری کامیابی کا کریڈٹ ماہ نور کو جاتا ہے، اس کواپنی تعلیم خوب لگاؤ تھا جس کی وجہ سے ساری جاگ کر اس نے کامیابی حاصل کی ہے۔
ماہ نور کے والد کے مطابق انہوں نے ہمیشہ بیٹی کو سپورٹ کیا اوراللہ کا شکر ہے کہ کامیاب ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ اس کے پیچھے میری بیگم کا بہت بڑا ہاتھ ہے، ان کو بہت اچھی جاب آٖفر ہوئی لیکن انہوں نے اپنی زندگی اپنے بچوں کے لیے وقف کردی ہے۔
Comments are closed on this story.