Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

امریکی اینکر کو لائیو نیوز بلیٹن کے دوران شادی کی پیشکش

بوائے فرینڈ کو اسٹوڈیومیں پھولوں کے ساتھ دیکھ کرخاتون نیوزپڑھنا بھول گئیں۔
شائع 26 اگست 2023 01:35pm
تصویر: می ٹو
تصویر: می ٹو

**زندگی کے کچھ مواقع یادگار ہوتے ہیں اور اکثر لوگ انہیں مزید یادگار بنانے کے لیے کچھ الگ کرنے کا سوچتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ ہوا امریکی نیوز اینکر کے ساتھ جب ان کا بوائے فرینڈ نیوزبلیٹن کے دوران اسٹوڈیو میں منگنی کی انگوٹھی اور پھول لے آیا۔

لائیو نشریات کے دوران نیوزاینکر کا دوست اچانک اسٹوڈیو میں داخل ہوا تو وہ تھوڑی سی دیرکے لیے حیران اور پریشان ہوگئیں تاہم جلد ہی خود پرقابو پالیا۔

اسٹوڈیو میں داخل ہوتے ہی رپورٹر نے خاتون کو گلدستہ دیتے ہوئے منگنی کی انگھوٹی پہنائی جس پر سیٹ پرموجود اسٹاف نے بھی خوب تالیاں بجائیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کورنیلیا نکلسن کا منگیتر رپورٹر ہے اوردونوں کی 2020میں ریاست مونٹانا میں ڈیوٹی کے دوران ملاقات ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں

بائیڈن کی جیت پر امریکی صحافی لائیو ٹرانسمیشن میں جذباتی ہوگئے

ٹی وی اینکر کا شو میں نقاب ٹوئیٹر پر زیر بحث

طالبان حکام نے غیر ملکی میڈیا نشریات پر پابندی عائد کردی

اینکر نے اس حوالے سے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پرویڈیوشیئرکی جسے لاکھوں لوگوں نے دیکھا اور پسند کیا۔

USA

AI News Anchor

بر١ہ راست نشریات