Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سنچری مکمل کرنے کے بعد ’ڈزنی لینڈ‘ سعودی عرب پہنچ گیا

100 ویں سالگرہ پر"ڈزنی آن آئس" کے شوز کا انعقاد
شائع 26 اگست 2023 11:30am
تصویر/ انڈرکورٹورسٹ
تصویر/ انڈرکورٹورسٹ
بولیورڈ میں ڈزنی کے کردار برف پر پرفارم کر رہے ہیں۔  تصویر/ سنہوا
بولیورڈ میں ڈزنی کے کردار برف پر پرفارم کر رہے ہیں۔ تصویر/ سنہوا
سعودی عرب کے ریاض کے بلیوارڈ سٹی میں ڈزنی کے کرداروں کو برف پر پرفارم کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ تصویر/  سنہوا
سعودی عرب کے ریاض کے بلیوارڈ سٹی میں ڈزنی کے کرداروں کو برف پر پرفارم کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ تصویر/ سنہوا
تصویر/ انڈرکورٹورسٹ
تصویر/ انڈرکورٹورسٹ

سعودی دار الحکومت ریاض کے بلیوارڈ سٹی میں ڈزنی لینڈ کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر ”ڈزنی آن آئس“ کے شوز کا انعقاد کیا گیا۔

ڈزنی لینڈ کو100 سال مکمل ہوچکے ہیں اس خوشی میں ڈزنی لینڈ آن آئس شو کا انعقاد کیا، جس میں کارٹون کرداروں اور اینی میٹڈ فلموں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔

ڈزنی لینڈ کے ترجمان سرجیو آرٹیگاس کا کہنا ہے کہ ڈزنی لینڈ کے 100 سال کا سفر بہت شاندار رہا ہے اور ہم مستقبل میں بھی اسی کامیابی کے ساتھ اس ​​کو جاری رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے ڈزنی لینڈ کی 100ویں سالگرہ کی خوشی میں ایک رنگا رنگ شو کا اہتمام کیا، جس میں سینکڑوں بچوں اور بڑوں نے شرکت کی۔

جادوئی اور افسانوی کرداروں الہ دین اور مونا پر مبنی اینیمیٹڈ فلموں کے کرداروں سمیت فنکاروں کی پرفارمنس نے بھی شائقین کے دلوں کو چھولیا۔

Saudia Arabia

Riyadh

Disney Land

Disney Show