پیاز کی قیمت دُگنی ہوگئی، دیگر اشیائے ضروریہ بھی مزید مہنگی
مہنگائی نے ایسی اڑان بھری ہے کہ ہر کوئی پریشان ہے، شہری
لاہور میں پیاز، مٹر اور ادرک سمیت دیگر سبزیاں و اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔
لاہور میں دو ہفتوں کے دوران مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، 50 روپے فی کلو ملنے والی پیاز اب 100 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
اشیائے خوردونوش کی بڑھتی قیمتیں اب متوسط طبقے کی پہنچ سے بھی باہر ہو رہی ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر روز سبزی، دال، آٹے اور چینی کے دام بدل رہے ہیں، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی نے ایسی اڑان بھری ہے کہ ہر کوئی پریشان ہوگیا ہے۔
چند دنوں کے دوران ادرک 1200 روپےکلو، میتھی 650 روپے، مٹر 700 روپے کلو، دس کلو آٹے کا تھیلہ 1420 روپے جب کہ چینی 160 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔
lahore
food inflation
onions
مقبول ترین
Comments are closed on this story.