Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بدنام جو ہوں گے کیا نام نہ ہو گا: ٹرمپ مگ شاٹ سے بھی کمانے لگے

سابق صدر کی اس تصویر نے امریکا کی تاریخ بدل کررکھ دی
شائع 26 اگست 2023 10:40am
تصویر: دی گارڈین
تصویر: دی گارڈین

ڈونلڈ ٹرمپ کے جیل جانے اوروہاں اُن کا مگ شاٹ لیے جانے کی خبرنے سوشل میڈیا کو گرما رکھا ہے لیکن خود سابق صدر نے اثر لیے بغیر امریکا کی تاریخ بدلنے والی اس مختصرقید اور تصویر سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا سوچ لیا ہے۔

پولیس کی حراست میں کھینچی گئی یہ کسی بھی امریکی صدرکی پہلی تصویرہے جسے انگش میں ’مگ شاٹ‘ کہا جاتا ہے۔

یہ مگ شاٹ جمعرات کو جارجیا کے شہر شہر اٹلانٹا میں واقع خستہ حال فلٹن کاؤنٹی جیل میں 20 منٹ کی قید کے بعد عام کیا گیا، اس الزام میں کہ ٹرمپ نے ریاست میں 2020 کے انتخابات بدلنے کے لیے ایک مجرمانہ ریکٹ چلایا تھا۔

جو پولیس فائل منظر عام پرآئی اس میں سابق صدرکو ’قیدی نمبر PO1135809‘ درج کیا گیا ہے جسے 13 الزامات کا سامنا ہے۔ نیلی آنکھیں اور سنہرے بالوں والے قیدی نے اپنا قد 6 فٹ 3 انچ (1.91 میٹر) اور وزن 215 پاؤنڈ (97.5 کلوگرام) بتایا۔

اکثر منشیات فروشوں یا شرابی ڈرائیوروں سے وابست مگ شاٹ کو پہلی دفعہ کسی سابق صدر کیلئےدیکھا گیا، یہ تصویر دنیا بھر کے اخبارات میں صفحہ اول پر چھی۔ لیکن بجائے اس کے ٹرمپ اس کا کچھ اثرلیتے، انہوں نے اس سے بھی منافع کمانے کا سوچ لیا۔

دو لاکھ ڈالرزدیکر ضمانت پر رہا ہونے والے ٹرمپ نے فائدہ حاصل کرنے میں کوئی وقت ضائع نہیں کیا۔ ایکس پرمگ شاٹ اور’ انتخابی مداخلت، کبھی ہتھیار نا ڈالنا’ کے ساتھ ویب سائٹ لنک شیئرکیا جو فنڈ ریزنگ پیج کی طرف لے جاتا ہے۔

ان کی انتخابی مہم کی جانب سے فنڈ ریزنگ کی اپیل کے ساتھ سبجیکٹ لائن میں لکھا گیا، ’بریکنگ نیوز۔۔مگ شاٹ آگیا‘۔

8 جنوری 2021 کے بعد یہ ٹرمپ کی سابقہ ٹوئٹر اور حالیہ ایکس پر پہلی پوسٹ تھی، جب ٹوئٹر نے کیپیٹل حملے کے بعد ان کا اکاؤنٹ معطل کر دیا تھا۔ ایلون مسک کی جانب سے کمپنی کو خریدنے کے فوراً بعد گزشتہ نومبر میں ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کردیا گیا تھا، لیکن ٹرمپ اپنا ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم استعمال کررہے تھے۔

یہ پوسٹ اس وقت سامنے آئی جب ٹرمپ واپس نیو جرسی جارہے تھے۔ ایکس پرسابق امریکی صدر کے 86.6 ملین پیروکار ہیں۔

ٹرمپ نے یہی پیغام ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’مجھے سچائی سے محبت ہے۔ یہ میرا گھر ہے‘۔

Donald Trump

Mugshot