Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: چند گھنٹوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ٹیکسی ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق

واقعات نیو کراچی، لانڈھی شیر پاؤ کالونی اور شاہراہ فیصل میں پیش آئے
شائع 26 اگست 2023 10:09am
تصویرؒ اے ایف پی فائل
تصویرؒ اے ایف پی فائل

کراچی میں کچھ ہی گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں ٹیکسی ڈرائیور سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔ فائرنگ کے واقعات نیو کراچی، لانڈھی شیر پاؤ کالونی اور شاہراہ فیصل میں پیش آئے ہیں۔

نیوکراچی ڈیکا موڑکے قریب فائرنگ سے ٹیکسی ڈرائیور ہلاک ہوگیا، پولیس کہنا ہے کہ مقتول گرین ٹاؤن کارہائشی تھا جس کی شناخت ممتاز کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے والی فیملی کولے کر ائیرپورٹ گیا تھا اور پروازمنسوخ ہونے پرمسافروں کو واپس گھر لیکر آرہا تھا۔

پولیس نے دعویٰ کیا کہ ڈیکاموڑ کے قریب ڈاکووں نے لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر ڈاکووں نے فائرنگ کردی، جس سے ٹیکسی ڈرائیورجاں بحق ہو گیا۔

لانڈھی میں شیرپاو کالونی کے قریب فائرنگ ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ہے۔

شرافی گوٹھ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سوار کو نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول صبح دودھ لینے دودھ کی دکان پرآیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ اسی دوران ملزم فائرنگ کرکے فرارہوئے مقتول کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی جبکہ مقتول کےپاس صرف معمولی رقم ہی موجود تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے تین خول ملے ہیں، کسی لواحقین نے بھی تاحال پولیس سے اوراسپتال میں رجوع نہیں کیا قتل کے واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

پاکستان

Crime

Street Crimes

Karachi Street Crimes