Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

گٹھیا ایک لاعلاج مرض، مگر کچھ غذائیں اسکے اثرات کم کرسکتی ہیں

ماہرین جوڑوں کا درد کم کرنے کیلئے ان غذاؤں کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔
شائع 26 اگست 2023 10:54am

آرتھرائٹس ایک عام طبی حالت ہے جس میں ایک یا ایک سے زیادہ جوڑوں میں سوزش ہوتی ہے ۔ یہ ہرعمر اور جنس کے لوگوں کو متاثر کرسکتا ہے لیکن بزرگوں میں زیادہ عام ہے۔

جوڑوں کے درد کی بیماری آرتھرائٹس 100 سے زیادہ مختلف اقسام پر محیط ہے ، لیکن دو سب سے زیادہ عام آسٹیو آرتھرائٹس اوررمیوٹائیڈ ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق گٹھیا کی بیماری میں مبتلا مریضوں کوغذا میں سوزش کو کم کرنے اورجوڑوں کی صحت کو برقراررکھنے والی غذائوں کا استعمال کرنا چاہیے۔

اگرچہ گٹھیا کا کوئی علاج نہیں ہے ، لیکن مختلف ادویات ، جسمانی تھراپی ، طرز زندگی میں تبدیلیاں اورسرجری سے جوڑوں کے افعال کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

ذاتی غزائی منصوبہ بنانے کےلئے پیشہ ور یا رجسٹرڈ ڈائیٹیشن سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔

گٹھیا کی تکلیف کو کم کرنے کے لیے کچھ کھانے اورغذائیں ماہرین نے تجویز کی ہیں۔

گٹھیا کی سوزش کیخلاف مزاحمت رکھنےوالی غذائیں

ٹماٹر

میوے (بادام، اخروٹ)

تیل دار اجناس (السی کے بیج)

بیریز (اسٹرابیری، بلیو بیری، چیری، نارنجی)

پھل اور سبزیاں

مچھلی

صحت مند تیل وغیرہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں

جنک فوڈ آپ کے بچوں کی دماغی صلاحیتوں کو کمزور کررہا ہے

فاسٹ فوڈ کے استعمال سے بیماریوں میں اضافہ

بچوں کو جنک فوڈ کھانے سے کیسے بچائیں

سوزش کا سبب بننے والی مندرجہ ذیل غذائیں ہرگز نہ کھائیں:

ریفائنڈ کاربوہائیڈریٹس (سفید روٹیاں، پاستا، ریفائنڈ شوگر)

میٹھے مشروبات، سوڈا

سرخ گوشت اور پروسیسڈ فوڈ

نمکین کھانا (چپس کریکر)

food for health

healthy lifestyle

health benefits

arthritis joint pain