Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نائیجر کی فوجی حکومت کا فرانسیسی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم

ملک نہ چھوڑنے پر فوجی تنصیب پر دھاوا بولنے کی دھمکی
شائع 26 اگست 2023 08:36am

ملکی معاملات میں مداخلت پر نائجر کی فوجی حکومت نے فرانسیسی سفیر کو ملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا ہے۔

فوجی حکام ک کہنا ہے کہ فرانسیسی سفیر سلوین ایٹے 48 گھنٹوں کے اندرملک چھوڑدیں، فرانس نائیجر کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔

ملک کے دارالحکومت نیامی میں عوام کا فرانسیسی فوجی اڈے کے سامنے احتجاج کیا گیا اور ملک نہ چھوڑنے پر فوجی تنصیب پر دھاوا بولنے کی دھمکی دے دی۔

جنتا کی جانب سے مقرر کردہ وزارت خارجہ نے کہا کہ سفیر کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ فرانسیسی حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا ردعمل تھا جو نائیجر کے مفادات کے خلاف تھے۔

واضح رہے کہ بغاوت نے فرانس کے ساتھ نائجر کے دیرینہ تعلقات کو دھچکا لگا ہے۔

فرانس نے صدر محمد بازوم کو ان کی معزولی کے بعد عہدے پر واپس آنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ مغربی افریقی علاقائی بلاک کی جانب سے بغاوت کو ختم کرنے کی کوششوں کی حمایت کرے گا۔

Niger

France

West Africa