Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: سکیورٹی گارڈ پر اسرار طور پر بندوق کی گولی چلنے سے ہلاک

پوسٹ مارٹم اور فرانزک کی رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئیں گے، پولیس
اپ ڈیٹ 25 اگست 2023 08:14pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

لاہور میں سکیورٹی گارڈ پر اسرار طور پر بندوق کی گولی چلنے سے ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔

پولیس کے مطابق گارڈن ٹاؤن کے علاقے ٹیپو بلاک میں شعمون مسیح گارڈ ڈیوٹی پر موجود تھا کہ اچانک گولی چل گئی۔

جس کے بعد زخمی گارڈ کو طبی امداد کیلئے فوری اسپتال لے جایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا۔

اطلاع ملنے پر مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچی۔ پولیس کے مطابق سیکیورٹی گارڈ نے خودکشی کی یا اچانک گولی چل گئی، اس حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں :

لاہور: سیشن کورٹ میں فائرنگ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، ملزمان گرفتار

لاہور میں بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا

کراچی: عمارت کی 17ویں منزل سےگرنے والے نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ

پولیس کا کہنا ہے پوسٹ مارٹم اور فرانزک کی رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئیں گے، متوفی کی لاش تحویل میں لے کر مردہ خانے میں جمع کروا دی گئی ہے۔

lahore

lahore police

Suicide

Crime