Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

متھیرا کو پاکستانی اداکار معمر رانا پر تنقید مہنگی پڑ گئی

اداکارمعمر رانا نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی تھی۔
شائع 25 اگست 2023 05:22pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی میزبان اور ماڈل متھیرا نے پاکستان کے سینئر اداکار معمر رانا کو بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے بارے میں تبصرہ کرنے پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

متھیرا کی جانب سے کی گئی تنقید کے بعد اب اداکار معمر رانا کی اہلیہ مہناز معمر رانا نے اپنے شوہر کا دفاع کرتے ہوئے متھیرا پرسخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے متھیرا کی انسٹاگرام اسٹوری کو اپنی اسٹوری پر دوبارہ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمیشہ کی طرح یہ اتنا بڑا مسئلہ ہے نہیں جتنا بڑا اسے بنا دیا گیا ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہوسٹ کی کوششوں کے باوجود معمر نے بھارتی اداکارہ کی رنگت کے حوالے سے تبصرہ نہیں کیا، صرف اتنا ہی کہا کہ میک اپ کے بغیر پریانکا کو پہچاننا مشکل ہوگیا تھا کیونکہ وہ مختلف دکھائی دیتی ہیں‘۔

مزید پڑھیں:

جب معمر رانا نے پریانکا چوپڑا کو دیکھا تو کیا ہوا؟ دلچسپ واقعہ

موت کی جھوٹی خبر، متھیرا نے سعیدہ امتیاز کو ہی تنقید کا نشانہ بناڈالا

رات 11 بجے کے بعد کارٹون نیٹ ورک دیکھتی ہوں، متھیرا کا انکشاف

مہناز معمر کا کہنا تھا کہ پوڈ کاسٹ کے میزبان کو کونٹرورسی چاہیئے تھی جو ان کے انداز اور سوال سے ظاہر ہو رہی تھی اور وہ آپ سب کی بدولت ایسا کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار معمر رانا نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نےبھارتی اداکارہ سے متعلق کہا تھا کہ پریانکاچوپڑا کو بغیر میک اپ کے پہچاننا مشکل ہے۔

اسی دوران پوڈ کاسٹ کے میزبان نے بھارتی اداکارہ کی جلد کے رنگ کے بارے میں متنازعہ گفتگو کی تھی۔

جس کے بعد ماڈل متھیراخان نے دونوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پوچھا کہ وہ کسی کی شکل پر کیسے تبصرے کر سکتے ہیں۔

ماڈل نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر یہ سوال کیا کہ ’یہ لوگ کسی کی شکل پر کیسے تبصرہ کرسکتے ہیں، ان سب کو یہ کیوں لگتا ہے کہ گھریلو ملازمہ ہونا بدصورتی کی علامت ہے۔ ہوسٹ کو شرم آنی چاہیئے، ہم بحیثیت معاشرہ گورے رنگ کو بہتر بنا کے پیش کرتے ہیں‘۔

Priyanka Chopra

lifestyle

podcast

Mathira

moammar rana