Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا پاکستان چاند کی تسخیر کا ارادہ رکھتا ہے؟ سینیٹ میں حکومت سے سوال

جولائی 2022 ء سے جون 2023ء تک بجٹ اوراخراجات کی تفصیلات کیا ہیں؟ سینیٹ میں سوال جمع
شائع 25 اگست 2023 04:04pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق نے سپارکو کے گزشتہ 5 سربراہان کی تعلیمی قابلیت اور ناموں پر سوال اٹھادیئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں جماعت اسلامی کے رہنما اور سینیٹر مشتاق احمد نے بتایا کہ انہوں نے سپارکو (Pakistan Space & Upper Atmosphere Research Commission) کے حوالے سے سینیٹ میں سوال جمع کرا دیا ہے۔

سنیٹر مشتاق کے مطابق انہوں نے سوال کیا ہے کہ کیا وزیر انچارج برائے کابینہ بتائیں گے کہ
کیا سپارکو کا چاند کی تسخیر کا کوئی منصوبہ ہے اگر ہے تو کب تک؟ اورسپارکو کے جولائی 2022 ء سے جون 2023ء تک بجٹ اور اخراجات کی تفصیلات کیا ہیں؟۔

سینیٹر مشتاق احمد نے سوال اٹھاتے ہوئے تفصیلات مانگی ہیں کہ سپارکو کے گزشتہ 5 سربراہ کون رہے ہیں، اور ان کے نام، تعلیمی قابلیت اور سانئسی خلائی مہارتوں کی تفصیلات کیا ہیں۔

Senate of Pakistan

Mushtaq Ahmad Khan

sparco

Pakistan Space & Upper Atmosphere Research Commission