Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی: ٹک ٹاکر بہنوں سے اغواء اور زیادتی کرنیوالے ملزمان گرفتار

دونوں لڑکیاں گھر سے ناراض ہو کر نکلی تھیں کہ گینگ کے جھانسے میں آگئیں
شائع 25 اگست 2023 03:55pm

راولپنڈی میں دھمیال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاک اسٹار بننے کی خواہشمند دو بہنوں کو اغواء اور جسم فروشی کرنے پرمجبور کرنے والے گینگ میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

کارروائی کے دوران دونوں بہنوں کو بازیاب کروا لیا، جن کی عمریں 14 اور 13 سال ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے ایک لڑکی سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے۔

گینگ میں شامل ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن میں دو خواتین، چارمرد شامل ہیں، جن کی شناخت رمشاء ثناء، کلثوم اشرف، محمد آصف، ریاست علی، اکمل شہزاد اور وقار خان کے نام سے ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ 14 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزمان میں گینگ کا رکن محمد آصف اور ایک اور ملزم عمر یعقوب شامل ہیں۔

لڑکیوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ گھر سے ناراض ہو کر نکلی تھیں کہ گینگ کے جھانسے میں آگئیں۔

ترجمان پولیس نے کہا کہ گینگ نے ٹک ٹاک اسٹار بنانے کا جھانسہ دے کراغوا کی پھر انہیں جسم فروشی پر مجبور کیا اور اس دوران بڑی بہن کے ساتھ زیادتی بھی کی گئی۔

واضح رہے کہ پولیس نے لڑکیوں کے گھر سے جانے کی اطلاع پر اغوا کی دفعات کے تحٹ مقدمہ درج کیا تھا۔

ٌپولیس کی تفتیش میں زیادتی کے شواہد سامنے آنے پر زیادتی کرنے والے ایک ملزم عمر یعقوب کو بھی گرفتار کیا ہے۔

lahore

TikToker