Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ڈراؤنا خواب‘، پاک افغان میچ کےبعد بھارتی میڈیا بھی تڑپ اُٹھا

بھارتی ٹی وی چینلزنے ورلڈ کپ میں پاکستان کی فتح کی پیشگوئی کردی۔
شائع 25 اگست 2023 02:00pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

پاک افغان ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں گرین شرٹس کی فتح کے بھارتی میڈیا پرخوب چرچےہورہے ہیں، جس نے ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت کی پیشگوئی بھی کردی۔

گزشتہ روزدوسرے ون ڈے میں پاک ٹیم نے افغان ٹیم کوناک رگڑواتے ہوئے ایک وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کرلی۔

پاکستانی بالر نسیم شاہ کے آخری اوورمیں دو چوکوں نے ایشیا کپ 2022 کے دو چھکوں کی یاد تازہ کردی۔

سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزید پڑھیں:

پاکستان نے افغانستان کا پہاڑ جیسا ہدف سر کرلیا، ایک وکٹ سے کامیاب، سیریز بھی جیت لی

نسیم شاہ کا اروشی روٹیلا کو دلچسپ پیغام

نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں نسیم شاہ نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

کئی صارفین نے تو افغان ٹیم کی اس شکست پر دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔

ایک صارف نے میچ میں شکست کے بعد افغان کھلاڑیوں کی ذہنی حالت کو اس ویڈیو کی عکاسی قرار دیا ہے۔

سابق کرکٹر سعید اجمل نے لکھا، ’نسیم شاہ بمقابلہ افغانستان ایک بار پھر!!

ایک صارف نے ایشیا کپ 2022 کی یاد تازہ کرتے ہوئے ایک ویڈیو پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

ایک صارف نے ایکس (ٹوئٹر) پر پاکستان کی اس فتح کوافغانستان کے لیے بدترین ڈراؤنا خواب کہا ہے۔

ساتھی کرکٹر حسن علی نے بھی نسیم شاہ کو اس میچ کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

نسیم شاہ کی پرفارمنس نےزہراگلنےوالے بھارتی میڈیا کو بھی تعریف کرنے پر مجبور کر دیا۔

جہاں پاکستانیوں نے اپنی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے تو وہیں بھارت نے بھی پاک ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

بھارتی صارف نے لکھا، ’پاکستان بمقابلہ افغانستان اس نسل کا نیا بلاک بسٹر مقابلہ ہے‘۔

بھارتی ٹی وی چینلز پر اسپورٹس تجزیہ کار پاکستان کوورلڈ کپ کے لیے فیورٹ قرار دے رہے ہیں۔

بھارتی اسپورٹس صحافی وکرانت گپتا نے اپنی ایک ٹوئٹ میں اس میچ کوکسی بھی چیز سے زیادہ ایک سنسنی خیز فلم قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی۔

odi series

sports

lifestyle

PakvsAfghan

twitter reactions