Aaj News

پیر, جنوری 13, 2025  
12 Rajab 1446  

راولپنڈی: کرسچن کالونی میں گھر جلانے کی افواہ، راتوں رات بستی خالی ہوگئی

واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے، پولیس
شائع 25 اگست 2023 11:59am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

راولپنڈی میں ڈھوک سیداں برف خانہ میں واقع کرسچن کالونی میں کسی شرپسند نے افواہ پھیلائی، تو مکینوں نے راتوں رات بستی خالی کردی۔

افواہ پھیلنے کے بعد بیشتر فیملیز گھروں کو تالے لگا کر علاقہ چھوڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے اور مسیحی برادری کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔

پولیس نے کہا کہ کسی شرپسند نے افواہ پھیلائی کہ گھروں کو جلایا جائے گا جس کے بعد واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے سینئیر پولیس افسران فوری موقع پر پہنچ گئے، تو علاقے میں کسی قسم کی کوئی کشیدہ صورتحال نہیں ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ مسیحی فیملی کا آپسی جائیداد کے تنازع اور ایک دوسرے کو دھمکیاں دینے کا ہے جسے غلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ راولپنڈی پولیس موقع پر موجود اور الرٹ ہے، حالات بالکل پرامن ہیں۔

مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے پھیلائی جانے والی بے بنیاد اور غلط افواہوں کی سختی سے تردید کی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت سرگرم عمل ہے۔

rawalpindi

پاکستان

Jaranwala Incident