Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کو سنگین خطرات لاحق ہیں، سپریم کورٹ میں بشریٰ بی بی کا بیان حلفی

اہلیہ کے مطابق عمران خان کی صحت خراب ہورہی ہے
اپ ڈیٹ 25 اگست 2023 01:24pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں قید چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سپریم کورٹ میں بیان حلفی جمع کرادیا۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے جمع کروائے گئے بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

اہلیہ کے مطابق عمران خان کی صحت خراب ہورہی ہے اور ان کا وزن بھی کم ہوا ہے۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے جمع کروائے جانے والے بیان حلفی میں مزید کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وہ ملک کے لیے کسی بھی سختی کو جھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عمران خان سے 22 اگست کو اٹک جیل میں ملاقات ہوئی۔

Supreme Court

bushra bibi