Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ محمد ابراہیم نے عہدے کا حلف اٹھالیا

تقریب حلف برداری میں نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان بھی موجود تھے
شائع 25 اگست 2023 10:41am
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

محمد ابراہیم نے بطور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ عہدے کا کاحلف اٹھا لیا ہے۔

نئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوئی، گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے محمد ابراہیم سے عہدے کا حلف لیا، اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مسرت ہلالی نے سپریم کورٹ کی جج کا حلف اٹھایا تھا جس کے بعد جسٹس محمد ابراہیم خان کو پشاور ہائی کورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا۔

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس محمد ابراہیم کی بطور چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ تعینات کرنے کی سفارش کی تھی۔

جوڈیشل کمیشن کی سفارش پر صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس محمد ابراہیم خان کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

peshawar

Peshawar High Court

ex governor kpk