دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
دریائے ستلج میں ہیڈ اسلام کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ دریائے سندھ اور ستلج میں سیلابی صورتحال ہے، شہری دریاؤں، ندی نالوں میں نہانے اور سیر و تفریح سے گریز کریں۔
پی ڈی ایم اے نے کہا کہ دریائے ستلج میں ہیڈ اسلام کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور سلیمانکی اور گنڈا سنگھ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔
ترجمان نے کہا کہ نے کہا کہ دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے اور دریا میں تربیلا کالا باغ، چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دریائے چناب ،راوی اورجہلم میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے، پی ڈی ایم اے کنٹرول روم سے صورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے۔
sindh
Flood Punjab
مقبول ترین
Comments are closed on this story.