Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گوجرانوالہ : نامعلوم افراد نے قبرستان میں کرنسی نوٹوں کو آگ لگا دی

نوٹوں میں 500 ، 1000 اور 5 ہزار والے نوٹ شامل ہیں
شائع 25 اگست 2023 12:21am
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

گوجرانوالہ میں نامعلوم افراد نے قبرستان میں پاکستانی کرنسی نوٹوں کو آگ لگا دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام نوٹ اصلی ہیں، انہیں جلانے والے کون ہیں، اس بارے میں رپورٹ درج کرکے ہر پہلو سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

جلائے گئے نوٹوں میں 500 ، ہزار اور 5 ہزار والے نوٹ بھی شامل ہیں، نوٹوں کو کس نے اور کیوں آگ لگائی پولیس تحقیقات کررہی ہے۔

پولیس کے مطابق پاکستانی کرنسی نوٹ جلائے جانے کا واقعہ گکھڑ منڈی کے قبرستان میں گزشتہ رات پیش آیا۔نوٹوں کے ڈھیر میں آگ لگنے سے کچھ جل گئے جبکہ کچھ نوٹ درست حالت میں تھے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد بوری میں ڈال کر نوٹ لائے اور زمین پر ڈھیر لگا کر آگ لگادی اور فرار ہوگئے۔

Punjab police

Crime

Currency Exchange

Pakistan Poverty