پاکستانی فلم نے ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں جگہ بنالی
پاکستانی اور کینیڈین فنکاروں کی مشترکہ فلم ’دی کوئین آف مائے ڈریمز‘ کا ڈیبیو ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے موقع پر 8 ستمبر 2023 کو ہوگا۔
کراس کلچرل مزاحیہ فلم ’دی کوئین آف مائے ڈریمز‘ کی کہانی فوزیہ مرزا نے لکھی ہے جبکہ فلم کی ہدایت کاری بھی انہوں نے خود ہی دی ہے ۔
فلم کی پُرجوش اور جاندار کہانی ایک پاکستانی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو ٹورنٹو میں رہائش پذیر ہے۔
پاکستانی دورے میں خاتون ’عذرا‘ کے والد کی ناگہانی موت اسے یادوں اور حقیقت کے درمیان ایک نئے سفر پر لے جاتی ہے۔
عذرا کا سفر کراچی میں اپنی والدہ کے جوانی کے تجربات سے لے کر کینیڈا کے دیہی علاقوں ترقیاتی سالوں تک پھیلا ہوا ہے۔
فلم ’دی کوئین آف مائے ڈریمز‘ کی کاسٹ میں امرت کور، نمرہ بُچا، حمزہ حق، گل رعنا، علی کاظمی، مہر جعفری اور دیگر شامل ہیں۔
پاکستانی کینیڈین فلم کو بنانے کیلئے سرحدوں سے ماورا ہوکر فنکاروں نے اشتراک کیا، 30 دن کی شوٹنگ کراچی جبکہ دس دن کی شوٹنگ کینیڈا میں ہوئی۔
اس حوالے سے ہدایت کار فوزیہ مرزا نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فیچر فلم بنانے کی خواہش ایک طویل عرصے سے جاری تھی۔
Comments are closed on this story.