Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن کمیشن کی جانب سے دی گئی تاریخ پر انتخابات کرائیں گے، نگراں وزیر اطلاعات

ہم الیکشن کمیشن کے اختیارات نہیں لینا چاہتے، مرتضیٰ سولنگی
شائع 24 اگست 2023 10:28pm
نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی۔ فوٹو — ریڈیو پاکستان
نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی۔ فوٹو — ریڈیو پاکستان

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن جس تاریخ کا اعلان کرے گا اس پر انتخابات کرائیں گے، ہم الیکشن کمیشن کے اختیارات نہیں لینا چاہتے۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں مرتضی سولنگی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ایک مؤقف اختیار کیا ہے، ہم اس کے پیچھے کھڑے ہیں، آرٹیکل 218 (3) کے تحت آزادانہ، منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کی بھرپور مدد کریں گے۔

مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن کا انتخابی شیڈول پر مشاورت سے انکار، ایوانِ صدر نے وزارت قانون سے رائے مانگ لی

الیکشن دیر سے کرانے کی کوئی خواہش نہیں، حلف کی پاسداری کرینگے، نگراں وزیر اطلاعات

انتخابات کی تاریخ دینے کیلئے صدر علوی نے چیف الیکشن کمشنر کو بلا لیا

نگراں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 51 کے تحت الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کرنے کا پابند ہے، شیڈول بھی دے دیا ہے، آئین میں لکھا ہے کہ ملک کو منتخب نمائندے چلائیں گے،الیکشن کمیشن اگر سمجھتا ہے کہ نگراں حکومت آزادانہ، منصفانہ، شفاف انتخابات کرانے میں ہماری مدد کرے تو ہم مدد کریں گے۔

مرتضیٰ سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ معاشی بہتری کے لیے پوری کوشش کر رہے ہیں، نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر چند دن میں معاشی بحالی کا پروگرام پیش کریں گی، ہمیں جس حالت میں ملک ملا ہے ہماری ذمہ داری ہے کہ اس سے بہتر حالت میں ملک منتخب نمائندوں کو دے کر جائیں۔

ECP

اسلام آباد

Election Commission of Pakistan (ECP)

general elections 2023

Murtaza Solangi

Caretaker Information Minister