Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 ارب ڈالر سے نیچے آگئے

ملکی مجموعی ذخائر کم ہو کر 13 ارب 24 کروڑ ڈالر رہ گئے
شائع 24 اگست 2023 07:17pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

ایک ہفتے میں بیرونی قرض کی ادائیگی کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 ارب ڈالر سے نیچے آگئے۔

اسٹیٹ بینک کی زرمبادلہ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں بیرونی قرض کی مد میں 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی۔

جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر کم ہو کر 7 ارب 93 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 60 لاکھ ڈالر کمی سے 5 ارب 31 ڈالر رہ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

وزارت خزانہ کی بغیر ٹیکس والے شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی تیاری

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو سرپلس کرنا، نگراں حکومت کیلئے ایک اور بڑا چیلنج

ملکی مجموعی ذخائر 13 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کم ہو کر 13 ارب 24 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔

pakistan economy

State Bank Of pakistan

FOREIGN EXCHANGE RESERVES