Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا

اعصام الحق قریشی ڈیوس کپ میں پلینگ کپتان ہوں گے
شائع 24 اگست 2023 06:21pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا، نامور ٹینس پلیٸر اعصام الحق قریشی ڈیوس کپ میں پلینگ کپتان ہوں گے۔

ڈیوس کپ گروپ ٹو ٹاٸی میں پاکستان انڈونیشیا سے مدمقابل ہوگا، ڈیوس کپ ٹاٸی 15 ستمبر سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

مزید پڑھیں

ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا وقت بتا دیا

ٹینس کنگ راجر فیڈرر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ٹینس ٹیلنٹ کی تلاش لیکن ’اس بار بھی کوئٹہ نظرانداز ہوگیا‘

اعصام الحق قریشی ڈیوس کپ میں پلینگ کپتان ہوں گے جبکہ عقیل خان، محمد شعیب، محمد عابد، برکت اللہ پاکستان ٹیم میں شامل ہوں گے۔

پاکستان ڈیوس کپ ٹیم کا کیمپ یکم ستمبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا جبکہ مصحف ضیا کو ڈیوس کپ ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

lahore

tennis

pakistan tennis federation

davis cup

aisam ul haq