Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان ریلوے ملازمین اب ہفتے میں 5 روز کام کریں گے، نوٹیفکیشن جاری

ریلوے اسٹیشنز کے سیکیورٹی نظام کو مزید فول پروف بنانے کا فیصلہ
اپ ڈیٹ 24 اگست 2023 08:23pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

ریلوے ملازمین کے لیے اچھی خبر ہے کہ پاکستان ریلوے ملازمین اب ہفتے میں 5 دن کام کریں گے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

پاکستان ریلوے نے ملازمین کے لیے ہفتے میں 5 دن کام کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ہفتے کے روز کی چھٹی ختم کرتے ہوئے ملازمین کو 6 دن کام کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

مزید پڑھیں

لاہور: لیسکو نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز کی بجلی منقطع کردی

ڈیزل مہنگا ہونے کے بعد ٹرین کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا

ایئرپورٹس کے بعد ریلوے کیرج فیکٹری کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ تیار

ایک بار پھر ریلوے انتظامیہ نے ہفتے کی چھٹی بحال کر دی ہے اور ریلوے دفاتر کے لیے اوقات کار میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔

نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق پاکستان ریلوے کے دفاتر صبح ساڑھے 7 بجے کھلیں گے اور ساڑھے 3 بجے بند ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز ایک بجے سے ڈیڑھ بجے تک نماز کا وقفہ ہو گا۔

ریلوے اسٹیشنز کے سیکیورٹی نظام کو مزید فول پروف بنانے کا فیصلہ

دوسری جانب ریلوے پولیس نے ریلوے اسٹیشنز کے سیکورٹی نظام کو مزید فول پروف بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور ریلوے اسٹیشن سمیت ملک بھر کے 27 بڑے اسٹیشنوں پر 600 کے قریب جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل پی ٹی زیڈ بیلٹ کیمرے لگائے جائیں گے۔

ریلوے اسٹیشنوں پر نصب کرنے کے لیے جدید کیمروں کی خریداری کے لیے باقاعدہ ٹینڈر جاری کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق آئندہ چند روز میں فائل ورک مکمل کرنے کے بعد کیمروں کی تنصیب کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

لاہور سمیت دیگر بڑے ریلوے اسٹیشنوں کی سیکیورٹی کو 24 گھنٹے مانیٹر کیا جائے گا، جدید ٹیکنالوجی کے حامل کیمرے ایچ ڈی ہوں گے اور کم روشنی میں بھی ہر آنے جانے والے مسافر کی تصویر واضح نظر آئے گی۔

جدید ٹیکنالوجی کے حامل یہ کیمرے کراچی کینٹ اسٹیشن، کراچی سٹی اسٹیشن، لاہور ریلوے اسٹیشن، واہگہ اسٹیشن، راولپنڈی، فیصل آباد، کھوکھرا پار، حیدر آباد، کوئٹہ، مچھ، سبی، سکھر، روہڑی، ملتان، خانیوال سمیت دیگر اسٹیشنوں پر لگائے جائیں گے۔

Pakistan Railways

lahore

RAILWAY POLICE

railway stations security

railway employees