Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

دوسرا ون ڈے: افغانستان کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، کپتان افغان ٹیم
شائع 24 اگست 2023 02:31pm

سیریز کے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ہمبنٹوٹا میں ہونے والے سیریز کے دوسرے میچ میں افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف اچھی کارکرگی دیکھانا چاہتے ہیں اور ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

دونوں ٹیمیں ایشیاکپ اور ورلڈکپ جیسے میگا ایونٹس کی تیاریوں کے سلسلے میں سیریز کھیل رہی ہیں۔

تینوں میچز کی میزبانی افغان بورڈ سری لنکا میں کررہا ہے۔

پہلے ون ڈے میں ریٹائر ہرٹ ہونے والے رحمت شاہ اور عظمت اللہ عمرزئی سیریز سے باہر ہوگئےتھے، ان کی جگہ ریاض حسن اور شاہد کمال کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، کوشش ہوگی میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیریز اپنے نام کریں۔

واضح رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغان ٹیم کو 142 رنز کے بڑے مارجن سے زیر کیا تھا۔

afghanistan

پاکستان